تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
23 فروری 2014
وقت اشاعت: 20:47

بلوچستان بھر میں انسداد پولیو مہم کل سے شروع ہوگی، سیکرٹری صحت

کوئٹہ… کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں انسداد پولیو مہم کل پیر سے شروع ہوگی، صوبائی سیکرٹری صحت بلوچستان عبدالصبور کاکٹرکے مطابق تین روزہ پولیو مہم کے دوران صوبہ بھر میں 22لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائیجائیں گے، اس حوالے سے 6ہزار سے زائد ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں،انھوں نے کہا کہ ٹیموں کی سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں،پولیو مہم کیلئے فنگر مارکر دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے اس مرتبہ انگلیوں پر نشانات نہیں لگائے جاسکیں گے۔دریں اثناء صوبائی مینیجر ای پی آئی ڈاکٹر اسحاق پانیزئی کے مطابق انکی ٹیم نے اس حوالے سے انتظامات مکمل کرلیے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.