تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
24 فروری 2014
وقت اشاعت: 2:41

بلوچستان بھرمیں انسداد پولیو مہم آج سے شروع ہورہی ہے

کوئٹہ…بلوچستان بھرمیں انسداد پولیو مہم آج سے شروع ہورہی ہے، سیکریٹری صحت بلوچستان عبدالصبور کاکڑ نے جیو نیوز کو بتایا کہ تین روزہ انسدادپولیو مہم کے دوران پورے صوبے میں بائیس لاکھ اڑتیس ہزار چھ سوبچوں کو گھرجاکر پولیو سے بچاوٴ کے قطرے پلانے کیلئے چھ ہزارسے زائد ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ان کاکہناتھاکہ کوئٹہ میں پولیس اوربلوچستان کانسٹیبلری کے ساڑھے چار سو اہلکاران ٹیموں کے ساتھ ہوں گے جبکہ صوبے کے بارہ ہائی رسک اضلاع میں انسداد پولیو کی مہم کی نگرانی صوبائی سیکریٹریز کریں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.