24 فروری 2014
وقت اشاعت: 7:18
لہسن کا استعمال کینسر سے بچنے میں مدد دیتاہے،نئی تحقیق
لندن… نئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ لہسن کا استعمال کینسر سے بچنے میں مدد دیتاہے ۔ماہرین کا کہنا ہے کہ لہسن میں ایسے اجزا پائے جاتے ہیں جو کینسر پھیلنے سے روکنے کے علاوہ قوت مدافعت بڑھانے اور بلڈ پریشر کم کرنے میں بھی مدد دیتے ہیں ۔ لہسن کے روز مرہ استعمال سے پیٹ، آنتوں ، پِتے اور چھاتی کے سرطان سے بچا جا سکتا ہے۔