تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
28 فروری 2014
وقت اشاعت: 2:7

پیاز کھائیں اور بیماریاں دور بھگائیں،نئی تحقیق

نیویارک… این جی ٹی…حکیم تو پیاز کے فوائد بیان کرتے ہی رہتے تھے لیکن اب تو سائنسدان بھی اس فہرست میں شامل ہوگئے ہیں۔ جی ہاں امریکہ میں ہونے والی ایک تحقیق کے دوران ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ پیاز کھانے سے نہ صرف بلڈ پریشر کنٹرول میں رہتا ہے بلکہ اس کامتواتر استعمال کولیسٹرول کو بھی قابو میں رکھتا ہے۔تحقیق کے مطابق ہائی کولیسٹرول والی خوراک کھانے والے افراد بھی اگر پیاز کا مناسب استعمال کریں تو ان کے جسم میں کولیسٹرول کی مقدار بیس فیصد تک کم ہوجاتی ہے۔ پیازپھیپھڑوں کے نظام کو بہتر طریقے سے کام کرنے میں مدد کرتا ہے، خاص طور پر ان افراد میں جو دمہ کے مرض میں مبتلا ہوں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ پیاز کئی موسمی انفیکشنز سے بھی بچاتا ہے اوراسے اپنی روزمرہ خوراک کا حصہ بنانے سے جگر کے امراض سے بھی چھٹکارہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.