تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
5 مارچ 2014
وقت اشاعت: 2:55

لڑکیوں کی نسبت لڑکے آٹزم کا شکار زیادہ ہوتے ہیں، نئی تحقیق

سوئیزرلینڈ… این جی ٹی…سوئیزرلینڈ میں ہونیوالی نئی طبی تحقیق کے مطابق لڑکیوں کی نسبت لڑکوں میں اعصابی بیماری آٹزم کے ہونے کے خطرات زیادہ موجود ہوتے ہیں۔ لوزیانے یونیورسٹی کی اس تحقیق میں ماہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ لڑکوں میں جینیاتی خامیاں زیادہ پائی جاتی ہیں جسکی وجہ سے ان کا دماغ آٹزم کے خلاف کافی کم مزاحمت کر پاتا ہے اور نتیجتاً وہ اس مرض کا جلد شکارہوجاتے ہیں۔ واضح رہے کہ یہ پہلی تحقیق ہے جس میں لڑکے اور لڑکیوں کے مالیکیولز کے مابین وضاحت پیش کی گئی ہے جسکے نتیجے میں یہ ثابت ہو گیاہے کہ دماغی نشوونما کے حوالے سے لڑکیوں کولڑکوں پر واضح طور پربرتری حاصل ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.