تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
21 مارچ 2014
وقت اشاعت: 1:34

کم خوراک صحت مند اور طویل زندگی کا راز،طبی ماہرین کا انکشاف

کینبرا… این جی ٹی…کھاؤ پیو اور عیش کروکامحاورہ سننے میں چاہے جتنا بھی اچھا کیوں نہ لگتا ہو لیکن اس پر عمل کرنا صحت کے لئے کافی نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے کیونکہ طویل زندگی گزارنے کا راز توکم کھانے میں ہی پوشیدہ ہے۔جی ہاںآ سٹریلیا کی ساؤتھ ویلز یونیورسٹی میں ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق کم کھانا جسم کے خلیات کو خطرناک تباہی اور کینسر کے خطرے سے بچا کر صحت مند بڑھاپے کا سبب بنتا ہے۔تحقیق میں کہا گیا ہے کہ کم خوراکی کا خیال بیشتر افراد کو پسند تو نہیں آئے گا مگر یہ بات حقیقت ہے کہ اس سے بڑھتی عمر کے جسم پر پڑنے والے اثرات کو کم کیا جاسکتا ہے۔ ماہرین کے مطابق خوراک کی مقدار میں کمی سے خلیات کی ری سائیکلنگ کی شرح بڑھ جاتی ہے اور جسمانی میکنزم مسلسل مرمت ہوتا رہتا ہے اور خلیات کی ری سائیکلنگ کا عمل تیز ہونے سے انسانوں کی طویل صحت مند زندگی کا امکان بڑھ جاتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.