تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
27 جون 2014
وقت اشاعت: 20:17

پنجاب میں پولیو ہائی الرٹ، آئی ڈی پیز کو قطرے پلانے کا حکم

لاہور......پنجاب میں پولیو ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ وزیرستان آپریشن کے دوران پنجاب آنے والےبچوں، مردوں اور عورتوں سمیت ہر عمر کے آئی ڈی پیز کو پولیو کے حفاظتی قطرے پلانے کا حکم دے دیاگیا۔ وزیر ستان آپریشن کے ساتھ ہی پنجاب میں آئی ڈی پیز کی آمد کا سلسلہ شروع ہو ا تو محکمہ صحت پنجاب نے بھی ’’پولیو الرٹ‘‘ جاری کر دیا۔خدشہ یہی تھا کہ آئی ڈی پیز کی آمد سے پولیو فری پنجاب میں بھی یہ مرض نہ پھیل جائے۔ وزیرستان اور دیگر علاقوں سے پنجاب آنے والے ہر عمر کے افراد کو پولیو قطرے پلانے کی مہم شروع کر دی گئی ہے۔ رمضان المبارک میں ر اولپنڈی اور جنوبی پنجاب میں پولیو کیخلاف خصوصی مہم شروع کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ پہلی مہم دو جولائی جبکہ دوسری 9جولائی سے شروع ہو گی۔ماہ رمضان میں بیرون ملک جانے والوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے پلانے کے اوقات کار بھی تبدیل کردیے گئے ہیں۔ محکمہ صحت نے پنجاب آنے والے آئی ڈی پیز کو پولیو کے حفاظتی قطرے پینے کی اپیل کی ہے تاکہ پاکستان کو پولیو فری ملک بنایا جا سکے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.