تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
16 جولائی 2014
وقت اشاعت: 2:42

فاٹا، خیبر پختونخوا اور سندھ میں پولیو کے مزید کیس سامنے آگئے

پشاور....... فاٹا، خیبر پختونخوا اور سندھ میں پولیو کے مزید کیس سامنے آگئے، متاثرہ بچوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوگئی ہے۔قومی ادارہ صحت کے مطابق باڑہ خیبر ایجنسی سے تعلق رکھنے والی 14 ماہ کی حاجرہ میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے،، اسے پولیو ویکسین کی ایک خوراک بھی نہیں دی گئی تھی۔ پولیو کا دوسرا کیس پشاور کے علاقے شیخ محمدی سے سامنے آیا ہے جہاں چھ ماہ کے حبیب میں پولیو وائرس پایا گیا ہے۔ متاثرہ بچے کے والدین نے حبیب کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلانے سے انکار کیا تھا۔ تیسرا پولیو کیس کا تعلق صوبہ سندھ کے ضلع سانگھڑ سے ہے جہاں 21 ماہ کے رحمت اللہ میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے۔ قومی ادارہ صحت کے مطابق گزشتہ سال پولیو کیسز کی تعداد 93 تھی جبکہ رواں سال کے دوران پورے ملک میں پولیو کیسز کی تعداد 94 ہوگئی ہے۔ ان میں سے70 کیس فاٹا کے ہیں اور 16 خیبرپختونخوا میں رپورٹ کیے گئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.