16 جولائی 2014
وقت اشاعت: 10:52
پیدائشی غذا کی نالی سے محروم حاجرہ تیزی سے روبصحت
کراچی .....زندگی دینے والی ذات اللہ کی ہےلیکن ذریعہ کوئی بھی بن سکتا ہے۔10 سالہ حاجرہ پیدائشی غذا کی نالی سے محروم تھی جیو نیوز پر خبر چلنے کے بعد وزیر اعظم کی جانب سے علاج کا اعلان کیا گیا،انتہائی پیچیدہ آپریشن ہوااور اب معصوم بچی رو بصحت ہے۔ حاجرہ نہ کچھ کھا سکتی تھی نہ پی سکتی تھی،غذا کا راستہ بند تھا، اس کی زندگی بے مزا اور بے رنگ تھی ،ماں باپ کے آنسو تھے اور حاجرا کے لئے دعائیں۔مایوسی اور زندگی کا دھڑکا ساتھ ساتھ چلتا رہا۔ دس سال تک پیٹ سے منسلک نالی سے غذا دی جاتی رہی۔لیکن خدا کی کرم نوازی کب اور کیسے ہوجائےکسی کو خبرنہیں۔ماں نے جیو نیوز پر اپنی بیٹی کی زندگی کے لئے رو رو کر فریاد کی۔وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے علاج کا اعلان کیا گیا،ڈاکٹروں نے اپنی بھر پور کوشش کی ،پیچیدہ ترین آپریشن کامیاب ہوگیا اورحاجرہ کو نئی زندگی مل گئی،اب وہ سب کچھ کھا سکتی ہے۔ماں کی خوشی دیکھنے والی ہے،وہ بچی جو منہ سے کچھ کھا نہیں سکتی تھی،اب سب کچھ کھا رہی ہے۔حاجرہ کی سہیلیاں بھی اداس تھیں جو اب اس کے صحتیاب ہونے پر شکر ادا کر رہی ہیں۔حاجرا جو ہنستا، کھیلتا اور کھاتا پیتا دیکھ کر لگتا ہےکہ خوابوں کو سچ ہوتا دیکھنا کچھ ایسا مشکل بھی نہیں۔