تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
20 جولائی 2014
وقت اشاعت: 8:44

پیسوں سے واقعی خوشیاں نہیں خریدی جاسکتیں،ماہرین

نیویارک....این جی ٹی....سیانے کہتے ہیںکہ پیسوں سے خوشیاں نہیں خریدی جا سکتیںاور اب توسائنس نے بھی یہ بات تسلیم کر لی ہے۔امریکی شہر سان فرانسسکو کی ایک یونیورسٹی کے ماہرین کی جانب سے کی گئی ایک نئی تحقیق کے مطابق پیسوں سے دنیا کی تمام تر آسائشیںتو خریدی جاسکتی ہیں لیکن خوشیاں نہیں۔تحقیق کے مطابق خصوصاًمادہ پرست لوگوں میں شاپنگ کا مزہ آہستہ آہستہ کم ہوجاتا ہے اور ایک وقت ایسا بھی آتا ہے کہ دنیا کی تمام تر آسائشیں اور آرائشیں ان کے پاس ہوتی ہیں لیکن ان کے اندر خوشی کے جذبات پیدا نہیں کر پاتیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ شاپنگ پر پیسہ خرچ کرنے کے بجائے سماجی سرگرمیوں پر اپنی دولت خرچ کی جائے تو یہ ذہنی سکون کے ساتھ ساتھ اطمینان قلب کا باعث بھی بنتا ہے جس سے انسان میں خوشی کے جذبات پیدا ہوتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.