7 اگست 2014
وقت اشاعت: 0:47
چارسدہ :غریب نوجوان کے گردے تیسری مرتبہ ناکارہ ، امداد کیلئے پریشان
چارسدہ.......چارسدہ میں غریب محنت کش کے بیٹے کے گردے تیسری بار فیل ہوجانے پر بے بس والدین پریشان ہیں۔ جوان بھائی کی زندگی بچانے کے لیے بہن اور ایک بھائی پہلے ہی اپنے گردے عطیہ کرچکے ہیں۔چند سال قبل 26 سالہ عظمت علی کو ڈاکٹروں نے گردے فیل ہونے کی اطلاع دی تو چھوٹی بہن نے اپنے بڑے بھائی کو گردہ عطیہ کرکے بہن بھائی کی محبت کو اوربھی مضبوط کیالیکن بات صرف عطیے کی نہ تھی اس پیوندکاری پرلاکھوں روپے خرچ ہوئے جو غریب گھرانے کے محلہ دارو ں نے چند ہ کی صورت میں اکٹھے کئے۔ 2007میں یہ بیماری ایک بار پھر اس گھرانے پر آزمائش بن کر آئی۔اس بار چھوٹا بھائی اپنے بڑے بھائی کی زندگی بچانے کے لئے آگے آیا۔ پیوند کاری پر آنے والی خطیررقم کچھ قرضہ اورکچھ گھر فروخت کرکے اداکی گئی لیکن بات یہیں ختم نہیں ہوئی ۔ڈاکٹروں نے اس گھرانےکو ایک بارپھرکڑے امتحان میں ڈال دیاہے۔