تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
7 اگست 2014
وقت اشاعت: 16:52

کراچی ،پشاور،کلرکہاراوروزیرستان کے4بچوں میں پولیو کی تصدیق

کراچی ......ملک میں پولیو کے مزید چار نئے کیسز سامنے آگئے ہیں جس کے بعد رواں سال پولیوکیسز کی تعداد 108 ہوگئی ہے ۔محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق کراچی میں پولیو سے متاثرہ بچہ نارتھ کراچی کے علاقے کا رہائشی ہے جبکہ پشاور،شمالی وزیرستان اور چکوال سے بھی پولیو کا ایک ایک کیس سامنے آیا ہے۔وفاقی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ رواں سا ل فاٹا میں پو لیو کے 77 کیسز، خیبر پختونخوا میں 19 ،سندھ میں 10 جبکہ پنجاب اور بلوچستان میں پو لیو کا ایک ایک کیس سامنے آیا ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.