تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
13 اپریل 2012
وقت اشاعت: 22:16

کراچی: اورنگی ٹاوٴن میں مہاجر صوبے کے حق میں مظاہرہ

کراچی … کراچی کے علاقے اورنگی ٹاوٴن میں مہاجر صوبے کے حق میں مظاہرہ کیا گیا، مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ مہاجروں کے حقوق، صحت و تعلیم اور سرکاری ملازمتوں میں کوٹے کیلئے مہاجر صوبہ تشکیل دیا جائے۔ اورنگی ٹاوٴن قذافی چوک پر احتجاجی مظاہرے میں بڑی تعداد میں مرد وخواتین اور بچے شریک تھے۔ مظاہرین نے اپنے مطالبات کے حق میں پلے کارڈ اور بینرز اٹھارکھے تھے۔ اس موقع پر صوبہ سندھ کی تقسیم اورمہاجر صوبے کے نقشے پر مشتمل بل بورڈ بھی آویزاں کیا گیا۔ نقشے میں میر پورخاص، حیدرآباد اور کراچی کو مہاجر صوبے کا حصہ ظاہر کیا گیا ہے۔ مہاجر صوبے کے حق میں مظاہرہ کرنے والوں کا کہنا تھا کہ مہاجروں کو حقوق میسر نہیں،صحت، تعلیم اور سرکاری ملازمتوں میں جائز حقوق اور امن وامان کے قیام کیلئے مہاجر صوبے کا قیام ناگزیر ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.