تازہ ترین سرخیاں
 سائنس وٹیکنالوجی 
27 نومبر 2012
وقت اشاعت: 14:4

امریکہ ڈرون آبدوز بنانے کی تیاریوں میں

امریکی فوج نے ڈرون طیاروں کے بعد اب بغیر انسان کے ڈرون آبدوز بنانے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ ڈرون آبدوز طویل عرصے تک دشمن کی آبدوزوں کا پیچھا کرنے کی صلاحیت کی حامل ہوگی۔ امریکی وزارت دفاع کے ایڈوانس ریسرچ پراجیکٹ ایجنسی کی ویب سائٹ پر جاری تفصیلات کے مطابق اس طرح کی ڈرون آبدوز کی تیاری کیلئے ابتدائی کام شروع ہو چکا ہے۔ یہ آبدوز ابتدائی طور پر امریکہ کی سمندری حدود کی نگرانی کرے گی اور بعد ازاں اسے بین الاقوامی سمندروں میں بھی استعمال کیا جاسکے گا۔ اس کے علاوہ سمندری ڈرون دشمن کی آبدوزوں کا پیچھا کرنے اور دیگر متعلقہ معاملات کے حصول کیلئے بھی استعمال کی جاسکے گی ۔ امریکی وزارت دفاع نے آبدوز کے ڈیزائن اور پروٹوٹائپ کی تیاری کیلئے سانیس ایپلی کیشنز کارپوریشن کو58 ملین ڈالر کا ٹھیکہ بھی دیدیا ہے۔

اس زمرہ سے آگے اور پہلے

اس سے آگےاس سے پہلے
خلائی اسٹیشن سے 3 خلا باز واپس پہنچ گئےآپ پہلے مضمون پر ہیں
متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.