تازہ ترین سرخیاں
 سائنس وٹیکنالوجی 
12 جون 2011
وقت اشاعت: 0:31

سمندری نمکیات کا علم جاننے کیلئے سٹیلائٹ روانہ

کیلیفورنیا: ناسا نے سمندروں میں نمکیات کی درست مقدار معلوم کرنے کیلئے سٹیلائٹ خلا میں بھیج دیا۔ سٹیلائٹ ایکیوئریس ڈیلٹا ٹو کیلیفورنیا سے خلا میں بھیجا گیا۔ ارجنٹائن میں تیارکردہ سٹیلائیٹ دنیا بھر کے سمندروں میں نمکیات کی مقدار معلوم کرے گا۔



سٹیلائٹ میں موجود آلات نمکیات کی مقدار کے تعین کیلئے چارٹ بنائیں گے جس سے ماہرین کو عالمی آب وہوا اور ماحولیاتی نظام کو سمجھنے میں مدد ملے گی۔ ارجنٹائن اور امریکہ کے مشترکہ مشن پر چالیس کروڑ ڈالر لاگت آئی ہے۔ سٹیلائٹ پر کینیڈا، فرانس اور اٹلی کے تیارکردہ آلات نصب ہیں جو تین سال تک ماحولیاتی تبدیلیوں کے اعدادو شمار زمین پر بھیجیں گے۔

یہ متن رومن اردو میں پڑھیںYe Matan/Text Roman Urdu Mein Parhein
متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.