21 نومبر 2011
وقت اشاعت: 6:42
خلائی گاڑی سمیت 2 مواصلاتی سیارچے خلاء کو روانہ
چین نے ایک خلائی گاڑی سمیت 2 مواصلاتی سیارچوں کو کامیابی سے خلاء میں زمین کے مدار میں چھوڑ دیا۔ چینی میڈیا کے مطابق دونوں مواصلاتی سیارچوں کو جنوب مغربی چین کے جیوکوان سیٹلائٹ لانچ سنٹر سے لانگ مارچ کیریئر راکٹ کے ذریعے روانہ کیا گیا۔ یہ سیارچے چین کی اکیڈمی آف سائنسز اور چائنیز ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف سپیس ٹیکنالوجی میں تیار کئے گئے ہیں اور ان کے ذریعے پانی کے ذخائر کے علاوہ پانی اور موسمیات سے متعلقہ معلومات حاصل کی جائیں گی۔ اس کے علاوہ سیارچے زمین کے ماحول اور نئی خلائی ٹیکنالوجی کے شعبہ میں بھی معلومات فراہم کریں گے۔