6 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 8:37
پروفیسر ڈینیل نے کیمسٹری کا نوبل انعام جیت لیا
اسرائیلی سائنسدان پروفیسر ڈینیل شٹ مین نے کیمسٹری کا نوبل انعام جیت لیا۔ اس بات کا اعلان رائل سویڈش اکیڈمی آف سائنس کی جانب سے کیا گیا۔ انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی خیفہ کے پروفیسر کو میخ کرسٹلز کی دریافت پر 2011ء کے نوبل انعام سے نوازا گیا۔ 70 سالہ اسرائیلی سائنسدان پروفیسر شٹ مین کو15 لاکھ ڈالر کے کیش انعام بھی دیا جائے گا۔ اسرائیلی سائنسدان نے 1982 میں میخ کرسٹلز کی دریافت اس وقت کی تھی جبکہ انہوں نے جان ہوپکن یونیورسٹی میں اپنی لیبارٹری میں ایلومینیم اور مینگنیز کے نئے کرسٹلز میں غیر معمولی کوالٹی کا پتہ چلایا۔ ادب کیلئے نوبل انعام کا اعلان آج اور امن کیلئے نوبل انعام کا اعلان جمعہ کو ہوگا۔