25 نومبر 2011
وقت اشاعت: 8:50
سام سنگ کا مختصر حجم والا ڈیجیٹل ویڈیوکیمرہ متعارف
سام سنگ الیکٹرانکس کمپنی لمیٹڈ دنیا بھر میں ہوم اپلائنسز ، مواصلاتی آلات اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کا سرفہرست ادارہ ہے جس کی ایجادات بہت سے عالمی اعزازات جیت چکی ہیں۔ سام سنگ نے اب اپنا جدید ترین اور مختصر حجم والا ڈیجیٹل کیمرہ متعارف کروا یا ہے ، جس کا نام سام سنگ ملٹی ویو Multi-View MV800 ہے۔ اس نئی ایجاد میں اسٹائل ، آسان استعمال اور جدید ترین خصوصیات کا حسین امتزاج موجود ہے ، جس کے ذریعے سماجی طور پر متحرک طرز حیات رکھنے والے شائقین چھٹیوں کے دوران اپنے یادگار لمحات کو تصاویر اور ویڈیوز میں محفوظ کر سکتے ہیں۔ اس میں 3.0 انچ کی flipoutڈسپلے اسکرین ہے ، جس سے 16میگا پکسل کی تصاویر اور ویڈیو بہت ہی بلند یا پست زاویہ سے بنائی جا سکتی ہیں۔