تازہ ترین سرخیاں
 سائنس وٹیکنالوجی 
7 اپریل 2012
وقت اشاعت: 13:33

سکائپ میں نئی ملازمت جبکہ یاہو میں کٹوتی

سکائپ نے پانچ شہروں میں چار سو نئی ملازمتیں تشکیل دینے کا اعلان کیا ہے۔

سکائپ انٹرنیٹ پر ویڈیو کال کا نظام ہے جو مائیکرو سافٹ کی ملکیت ہے۔ سکائپ کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر نیا عملہ لندن اور سٹاک ہوم میں تعینات کیا جائےگا۔
اس کے بعد تالن، ایسٹونیہ، پراگ، جمہوریہ چیک، اور امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر پالو آلٹو میں ملازمتیں تشکیل دی جائیں گی۔

سکائپ نے ان ملازمتوں کا اعلان ایسے وقت میں کیا ہے جب یاہو اپنی چودہ فیصد ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

انٹر نیٹ سے متعلق خبریں فراہم کرنے والی ویب سائٹ’ آل تھنگز ڈی‘ کے مطابق یاہو بہت جلد بڑھی تعداد میں ملازمتوں کے خاتمے کا اعلان کرنے والا ہے۔

سکائپ کے پھیلتے ہوئے کاروبار کے تحت کمپنی لندن میں ایک نیا ٹیکنالوجی سنٹر قائم کر رہی ہے۔ کمپنی کے مطابق نئی ملازمتوں کے بعد لندن میں موجود تین سو تیس افراد کے عملے میں چالیس فیصد اضافہ ہو جائے گا۔ نئے ملازمین کی تعیناتی کا پہلا مرحلہ جون تک مکمل کر لیا جائےگا۔

نئے ملازمین کی تعیناتی کے بعد دنیا بھر میں سکائپ کے عملے کی تعداد ایک ہزار چھ سو ہو جائے گی۔

سکائپ کے پروڈکٹ اور ڈیزائن کے شعبے کے نائب صدر نے رِک آسٹرلو بی بی سی کو بتایا کے نئی ملازمتیں سافٹ وئیر انجنیئرنگ ، پروڈکٹ مینجمنٹ اور ڈیزائن کے شعبے میں ہوں گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ برطانوی حکومت چاہتی ہے کہ انٹرنیٹ سکیورٹی میں اضافہ کیا جائے تاہم انہیں امید ہے کہ اس سے ان کے منصوبوں پر اثر نہیں پڑے گا۔

برطانیہ کے نائب وزیرِ اعظم نِک کلیگ نے بطورِ خاص کہا تھا کہ سکائپ ان سروسرز میں سے ایک ہے جن کی نگرانی کی جائے گی۔

یاہو کٹوتیاں
یاہو نے اپنے چودہ فیصد ملازتیں ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

کیلوفورنیا کی کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ کٹوتیاں کمپنی کو چھونا اور زیادہ فائدہ مند بنانے کے اقدامات کے طور پر کی گئی ہیں۔

کمپنی کے ناظم اعلٰی سکاٹ ٹامسن کا کہنا ہے ’ ہم اپنا کاروبار بہتر بنانے اور ترجیحات کے حصول کی کوششوں کو تیز تر کر رہے ہیں۔‘

یاہوگذشتہ کچھ عرصےسے غیر یقینی صورتحال کا شکار تھا۔ اس کے سابق ناظم اعلٰی کیرل برٹز کو ناقص کارکردگی کے باعث برطرف کر دیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ یاہو کے چیئرمین رائے بوسٹاک اور ایک بانی جیری یانگ نے بھی استعفٰی دے دیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.