11 اپریل 2012
وقت اشاعت: 13:15
سونی کا بائی نیکولر کیمرہ متعارف
جاپان کی الیکٹرانکس کمپنی سونی نے دنیا کا پہلا ڈیجیٹل '' بائی نیکولر'' کیمرہ متعارف کرانے کا اعلان کردیا ہے۔ اس کیمرہ میں ایک مکمل ایچ ڈی ویڈیو فلم بمعہ سٹیریو سائونڈ ریکارڈ کرنے کی استعداد ہوگی۔ پورا کیمرہ صرف ایک ٹچ بٹن سے آپریٹ کیا جاسکے گا۔ کمپنی کی طرف سے تعارفی بروشر جاری کیا گیا جس میں بتایا گیا کہ یہ کیمرہ جنگلی حیات کو فلمبند کرنے کے لئے اور تیز ترین ایکشن کو محفوظ کرنے کے لئے نہایت موزوں ثابت ہوگا کیونکہ اس میں نہایت تیزی کے ساتھ کلوز اپ فوکس کرنے کی سہولت دی گئی ہے۔ اس کیمرہ میں تھری ڈی ویڈیو بنانے کی سہولت بھی دی گئی ہے۔ طویل تعارفی بروشر کے مطابق اس کیمرہ کے اجراء کے بعد پیشہ وارانہ اور شوقیہ فوٹو گرافی کے میدان میں ایک انقلاب آجائے گا کیونکہ یو ایس بی ٹرمینل ٹرانسفرنگ ویڈیو کلپس کو پل بھر میں کمپیوٹر میں محفوظ کرنے' ایڈٹ کرنے اور شیئرنگ نیٹ ورک پر لے جانے جیسی سہولیات کے علاوہ فوٹو گرافی سے متعلق تمام ممکنہ سہولیات کو مدنظر رکھا گیا ہے۔