19 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 8:30
ورلڈ سولر چیلنج چیمپئن شپ جاپانی ٹیم کی برتری
جاپان کی ٹیم ٹوکائی نے ویولیا ورلڈ سولر چیلنج چیمپئن شپ کے دوسرے راؤنڈ میں برتری حاصل کر لی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلیا کے شہر ڈارون میں شمسی توانائی کے ساتھ چلنے والی گاڑیوں کی ریس سٹیٹ سکوائر سے ریس شروع ہوئی جہاں لوگوں کی ایک بڑی موجود تھی۔ ریس میں دوسرے دن کے مقابلے میں ٹوکائی ٹیم کے ڈرائیورز نے شاندار مظاہرہ پیش کرتے ہوئے برتری حاصل کر لی۔ ایونٹ میں بیس ممالک کی سینتیس کاریں حصہ لے رہی ہیں۔