10 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 8:22
کوئٹہ سمیت تین اضلاع میں پولیو کی ہنگامی مہم
اے آر وائی - کوئٹہ سمیت بلوچستان کے تین اضلاع میں انسداد پولیو کی تین روزہ ہنگامی مہم شروع ہوگئی ،دارلحکومت کے علاوہ پشین اور قلعہ عبداللہ میں شروع کی جانے والی مہم کے دوران بچوں کو قطرے پلانے سے انکار کرنے والے والدین کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے اور انہیں گرفتارکرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
،محکمہ صحت بلوچستان کے ذرائع کے مطابق کوئٹہ ،پشین اور قلعہ عبداللہ میں تین روزہ مہم کے دوران ڈیڑھ ہزار سے زائد ٹیمیں سات لاکھ سترہ ہزار بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ہنگامی مہم تینوں اضلاع میں پولیو کے دس نئے کیسز سامنے آنے کے بعد عالمی ادارہ صحت کی سفارش پر شروع کی گئی ہے اس سلسلے میں کنٹرول روم بھی قائم کیا گیاہے جبکہ تینوں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔