10 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 10:22
کوئٹہ: ڈاکٹرز کی ہڑتال جاری، مریض شدیداذیت سے دوچار
اے آر وائی - بلوچستان میں ڈاکٹروں اور صوبائی حکومت کے درمیان مذاکرات نہ ہوسکے، سرکاری اسپتالوں میں ڈاکٹرز کی ہڑتال کے باعث غریب مریض دربدر ہو کر رہ گئے۔
مغوی ڈاکٹرسعیدخان کو بازیاب کروائے جانے کے بعد پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے ڈاکٹرز کے تحفظ کا مطالبہ سامنے لاتے ہوئے احتجاج جاری رکھنے کا فیصلہ کیا تھا. جس کے تحت سول اسپتال اور بی ایم سی سمیت تمام سرکاری اسپتالوں کے او پی ڈیز اور آپریشن تھیٹرز پچپن ویں روز بھی بند پڑے ہیں. اس صورتحال میں اب تک سیکڑوں آپریشن ملتوی ہوئے. مریض بدستور مشکلات سے دوچار ہیں۔