تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
10 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 13:24

سیالکوٹ : بی اے کا پرچہ امتحان سے دو گھنٹے پہلے ہی آؤٹ

اے آر وائی - سیالکوٹ میں علامہ اقبال یونیورسٹی کا بی اے کا پرچہ امتحان سے دو گھنٹے پہلے ہی آؤٹ ہوگیا۔ امتحانی مرکز کے باہر پرچہ پانچ ہزار میں فروخت ہوا۔



پاکستان میں امتحانات سے پہلے پرچہ آؤٹ ہونے کی روایات برقرار ہے۔ سیالکوٹ میں علامہ اقبال یونیورسٹی میں آج بی اے کا پیپر تھا۔ امتحان شروع ہونے سے دو گھنٹے پہلے ہی پرچہ آؤٹ ہوگیا۔ امتحانی مرکز کے باہر بی اے کا آؤٹ ہونے والا پرچہ نالائق بچوں نے پانچ پانچ ہزار میں خریدا۔



بچوں نے پرچہ خریدتے ہی فوٹو اسٹیٹ کی دکانوں کا رخ کرلیا۔ جبکہ ہونہار اور ذہین بچے پرچہ آؤٹ ہونے پر خفا دیکھائی دے رہے تھے۔ پرچہ آؤٹ ہونے کی خبر میڈیا پر نشر ہونے کے بعد بھی یونیورسٹی کی انتظامیہ کو ہوش نہیں آیا، اور آؤٹ ہونے والا پرچہ ہی لیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.