10 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 14:24
کوئٹہ!سریاب روڈ دھماکے میں ایک شخص جاں بحق، دو زخمی
اے آر وائی - کوئٹہ میں سریاب روڈ کے قریب نوحی علاقے میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق کوئٹہ میں سریاب روڈ کے قریب نواحی علاقے کیچی بیگ کے مقام پر لوہار کی جھونپڑی کے ساتھ زوردار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق دو زخمی ہوئے، زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق دھماکہ ریموٹ کنڑول کا تھا جس میں تین سے چار کلو گرام دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا ، سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرےمیں لیکر کے تفتیش شروع کر دی۔