10 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 15:3
حیدرآباد میں نئے بلدیاتی نظام کے خلاف جلسہ ہوگا،امتیازشیخ
اے آر وائی - مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سیکریٹری امتیاز احمد شیخ نے کہا ہے کہ 14 دسمبر کو حیدرآباد میں نئے بلدیاتی نظام کے خلاف تاریخی جلسہ ہوگا۔ چالیس سالہ سیاسی تاریخ میں پہلی بار پیرپگارا کسی جلسہ عام سے خطاب کرینگے۔
اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے امتیاز شیخ نے کہا ہے کہ سندھ بچاؤ کمیٹی سمیت تمام جماعتوں کو عوامی جلسے میں شرکت کی دعوت دی جارہی ہے ، جو نئے بلدیاتی نظام کے خلاف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کالاباغ ڈیم پر پیپلزپارٹی کا دہرا موقف ہے ، راجا پرویز اشرف ، قمرالزمان کائرہ اور راجہ ریاض سندھ میں آکر اپنا موقف واضح کریں، حکومت کالاباغ ڈیم کے خلاف ہے تو سندھ اسمبلی سے قرارداد منظور کرائے ۔