10 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 15:23
بلوچستان کے بعد پنجاب کے ینگ ڈاکٹرز بھی حرکت میں آ گئے
اے آر وائی - پنجاب کے ینگ ڈاکٹرز نے دھمکی دی ہے کہ اگر بلوچستان میں ڈاکٹروں کا مسئلہ حل نہ کیا گیا تو پنجاب کے ینگ ڈاکٹرز بھی حرکت میں آ جائیں گے ۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ینگ ڈاکٹروں کے ترجمان ناصر کاظمی کا کہنا تھا کہ جن معاملات پر تحفظات ہیں ان پر ایکشن لیں گے، ایک ہفتے میں حکومت پاکستان بلوچستان کے ڈاکٹروں کے مسائل حل کردے، یہ ہڑتال ختم نہ ہوئی تو پنجاب میں بھی ڈاکٹر اس کی مذمت کرتے ہوئے ڈاکٹروں سے اظہار یکجہتی کریں گے۔
ناصر کاظمی کا کہنا تھا کہ گوجرانوالہ میں بھی ینگ ڈاکٹرز کو حکومت نشانہ بنا رہی ہے، ان معاملات پر ینگ ڈاکٹرز اشتعال میں آئیں گے، ینگ ڈاکٹرز کی جدو جہد ختم نہیں ہو گی، ترجمان نے بتایا کہ ڈاکٹر حامد بٹ کو تاحیات ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا سرپرست اعلی منتخب کرلیا گیا ہے ۔