تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
10 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 15:52

گڈزٹرانسپورٹرز کی ہڑتال نویں روز داخل،سپر ہائی وے پر دھرنا

اے آر وائی - یونائیٹڈ گذر ٹرانسپورٹرز الائنس کی اپیل پر کی جانے والی ہڑتال آج نویں روز میں داخل ہو گئی۔ کراچی گڈز الائنس ایسوسی ایشن سمیت مختلف ٹرانسپورٹ تنظیموں کی جانب سے نیشنل ہائی وے اتھارٹی اور موٹر وے پولیس کے ناروا رویے اور عدم تحفظ کیخلاف احتجاج جاری ہے۔



نو روز سے جاری یونائیٹڈ گذر ٹرانسپورٹرز الائنس کی اپیل پر جاری ہڑتال کے موقع پر ٹرانسپورٹرز نے مختلف مقامات پر پندرہ ہزار سے زائد مال بردار گاڑیاں احتجاجا کھڑی کر دیں ۔ ٹرانسپورٹرز کا مطالبہ ہے کہ انہیں تحفظ فراہم کیا جائے اور این ایچ اے ان کے ساتھ سوتیلی ماؤں والا سلوک بند کرے۔



ہڑتال کے نویں روز ٹرانسپورٹرز نے بطور احتجاج ہاکس بے روڈ ٹرک اڈے سے ایک ریلی نکالی اور کاٹھور کے مقام پر سپر ہائی وے پر احتجاجی دھرنا دیا۔ دھرنے کے دوران مشتعل مظاہرین نے دو گاڑیاں نذر آتش کردیں۔ دھرنے اور ہنگامہ آرائی کے باعث سپر ہائی وے پر ٹریفک شدید جام ہو گیا اور گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ انکے مطالبات پورے ہونے تک احتجاج جاری رہے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.