تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
10 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 16:2

ہائی کورٹ نے نوجوان کی ہلاکت کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا

اے آر وائی - سندھ ہائی کورٹ نے کراچی میں اسٹیٹ لائف بلڈنگ سے گر کر نوجوان کی ہلاکت کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا، اویس کی والدہ نے حکومت سے انصاف کا مطالبہ کردیا۔



کراچی میں اسٹیٹ لائف کی عمارت سے گر کر نوجوان کی ہلاکت کے مقدمے کی سماعت سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی۔ ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے بیس دسمبر تک ذمہ داروں کے خلاف مقدمہ درج کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔ ڈی آئی جی سلطان خواجہ تفتیش کی نگرانی کریں گے۔



کیس کی سماعت کے دوران درخواست گزار کا کہنا تھا کہ پولیس مقدمہ درج نہیں کر رہی تھی اس لئے عدالت آنا پڑا۔ عدالت نے سانحہ بلدیہ اور سانحہ اسٹیٹ لائف بلڈنگ کو الگ کردیا۔ سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد اویس کی والدہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اویس کی والدہ نے مزید کہا کہ حکومت ہمیں انصاف دے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.