تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
10 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 17:32

آئندہ انتخابات فوج کی نگرانی میں کرائے جائیں، سنی تحریک

اے آر وائی - پاکستان سنی تحریک کے مرکزی رہنما ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ کراچی میں ازسرنو حلقہ بندیوں ، ووٹرز کی تصدیق، سی این جی کی قیمتوں میں کمی ، اور کراچی بدامنی کیس میں سپریم کورٹ کے احکامات لائق تحسین ہیں۔



کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ملک میں ہونے والے آئندہ انتخابات فوج کی نگرانی میں کرائے جائیں، سنی تحریک اب سنی اتحاد کونسل کا حصہ نہیں رہی ہے ۔ سنی تحریک محب وطن سیاسی جماعتوں کے ساتھ الائنس یا سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرکے اپنی شناخت پر الیکشن لڑے گی ، رہنما سنی تحریک کا کہنا تھا کہ کراچی اور بلوچستان میں کالعدم جماعتیں دہشت گردی میں ملوث ہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.