10 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 17:41
ال آصف اسکوائرکے قریب فائرنگ سےدورینجرز اہلکارجاں بحق
اے آر وائی - کراچی کے ال آصف اسکوائرکے قریب فائرنگ سےدورینجرز اہلکارجاں بحق ہوگئے۔ واقعے میں دوٹریفک پولیس اہلکار زخمی ہوئے ۔ وزیراعلیٰ سندھ نے واقعے کانوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی۔ فائرنگ اور تشددکے دیگرواقعات میں سات افراد جان کی بازی ہارگئے۔ اورنگی ٹاؤن میں کریکردھماکےسےخوف وہراس پھیل گیا۔
کراچی میں قتل و غارت گری کاسلسلہ جاری ہے۔۔شہرکے مختلف علاقوں میں دندنانے والے دہشت گردوں نے متعددافراد کو موت کے گھاٹ اتاردیا۔ ال آصف اسکوائرپرنامعلوم افراد نے رینجرز اہلکاروں کو گولیوں کانشانہ بنایا۔دورینجرزاہلکارجاں بحق ہوئے۔ ڈی آئی جی ویسٹ کےمطابق دہشت گردی کی کارروائی میں دو ٹریفک پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے۔ واقعے کے بعدرینجرز کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ ترجمان رینجرز کےمطابق اہلکاروں کی شہادت کامیاب آپریشنز کانتیجہ ہوسکتی ہے۔دہشت گردی کاواقعہ رینجرز کے حوصلےپست نہیں کرسکتا۔
اورنگی ٹاؤن میں تھانے کےقریب یکے بعد دیگرے کریکر کے دو دھماکے ہوئے۔ دھماکوں سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔ ایم اے جناح روڈ پر کارپرفائرنگ سے ایک شخص ابدی نیندسوگیا۔ گلبہار میں گھات لگائےنامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے بتیس سالہ علی عباس کوقتل کردیا،ماڑی پور روڈ احمد شاہ بخاری مزار کے قریب سے ایک شخص کی لاش ملی ۔ نصرت بھٹو کالونی میں فائرنگ سے زخمی ہونیوالاحمزہ نامی شخص جانبر نہ ہوسکا، قائد آباد مرغی خانے کے قریب بھی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوا۔ مارٹن کوارٹر میں ایک شخص کی لاش ملی جسے گولی مار کر قتل کیا گیا،محمد زاہد نامی شخص کو گارڈن کے علاقے میں قتل کردیا گیا۔