10 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 17:43
سانحہ بلدیہ ٹاؤن کی تحقیقاتی رپورٹ وزیر اعلیٰ سندھ کو پیش
اے آر وائی - سانحہ بلدیہ ٹاؤن کی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کو پیش کردی گئی۔ تحقیقاتی رپورٹ میں بلدیہ ٹاؤن فیکٹری میں آتشزدگی کے اسباب اور دیگر حقائق پر روشنی ڈالی گئی ہے۔
رپورٹ میں موجودہ اور نئی تعمیرہونے والی فیکٹریوں میں آئندہ ایسے کسی اندوہناک واقع سے بچنے کیلئے قوائد اور ضوابط پر سختی سے عمل کرنے پر زور دیا گیا ہے۔ سانحہ بلدیاتی ٹاؤن کے انکوائری افسرجسٹس(ر) زاہد قربان علوی نے فیکٹریوں کے انفراسٹرکچر، ایمرجنسی سے نمٹنے کیلئے سیکیورٹی انتظامات، فیکٹریوں میں کام کرنے والے مزدور اور دیگر اسٹاف کے تحفظ کیلئے تجاویز اور سفارشات بھی پیش کی ہیں۔