10 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 18:24
پولیس افسران قبلہ درست کرلیں ، شہباز شریف
اے آر وائی - وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے محکمہ پولیس کو خبردار کیا ہے کہ وہ اپنا قبلہ درست کر لے ۔ مقدمات کی تفتیش میں رکاوٹ بننے والے پولیس افسروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
لاہور میں سائلین سے ملاقات میں وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ انصاف فراہم نہ کرنے والے معاشرے مٹ جاتے ہیں۔ملزم کتنا ہی طاقتور کیوں نہ ہو اسے انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے ۔
وزیراعلیٰ نے حافظ آباد میں بچے کے ساتھ ذیادتی کے بعد قتل کرنے سے متعلق غلط تفتیش پر متعلقہ پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا حکم بھی دیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ مقدمات کی تفتیش سائنسی انداز سے کی جائے تاکہ ملزمان سزا سے نہ بچ سکیں۔