تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
11 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 4:29

کراچی:رینجرزکے چھاپے،15گرفتار

اے آر وائی - کراچی میں رینجرز کی چوکی پر حملے کے بعد متعدد اہلکاروں نے سپرہائی وے پر ٹارگٹڈکارروائی کی اور پندرہ افراد کو حراست میں لے لیا۔



صبح سویرے اے پی سی اور خواتین کمانڈوز پر مشتمل رینجرز اہلکاروں نے سہراب گوٹھ اور مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائی کی اور متعددافراد کو حراست میں لے لیاگیا۔ رینجرز اہلکاروں نے مچھر کالونی ، افغان کیمپ اور اس سے ملحقہ علاقوں میں چھاپے مارے۔ حراست میں لے لیے گئے افراد سے اسلحہ بھی برآمد کیاگیا ہے۔ حراست میں لیے گئے افراد کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔



اس سے قبل مچھر کالونی میں سی آئی ڈی پولیس نے چھاپہ مار کاروائی کے بعد کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ اور دستی بم بر آمد کر لیے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.