تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
11 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 6:38

لاہور: بس اور کار میں تصادم 24افراد زخمی

اے آر وائی - لاہور کے علاقہ جوہر ٹاؤن میں بس اور کار میں تصادم کے نتیجہ میں 24 افراد زخمی ہوگئے،حادثہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیا۔



جوہر ٹاؤن کے علاقہ میں ایکسپو سینٹر کے قریب صبح کے وقت سکول کالجز اور آفس جانے والوں کا رش ہوتا ہے عین اس وقت یہ حادثہ پیش آیا، حادثہ ایک دوسرے سے سبقت لے جانے کی کوشش میں ہوا،بس نے کار کو بچانے کے لیے ایمرجنسی بریک لگائی جس کے باعث بس الٹ گئی،بس میں سوار 30سے زائد فیکٹری ورکرز سوار تھے۔



ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچی تو 24 زخمی ملازمین کو قریبی جناح اسپتال پہنچایا گیا جہان ضروری طبی امداد دینے کے بعد 14 زخمیوں کو اسپتال سے فارغ کر دیا گیا جبکہ 10زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرلیا گیا ہے،ریسکیو ٹیمیوں نے کرین کی مدد سے الٹی ہوئی بس کو اٹھا لیا ہے اور ٹریفک بحال کرد ی گئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.