11 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 9:21
خضدار:بس اورٹینکر میں تصادم7جاں بحق
اے آر وائی - خضدار میں کوئٹہ جانے والی مسافر بس اور واٹر ٹینکر میں تصادم کے نتیجے میں سات مسافر جاں بحق ہو گئے، سولہ زخمی مسافروں کو اسپتال پہنچادیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق خضدار سے کوئٹہ جانے والی مسافر بس اور مخالف سمت سے آنیوالے واٹر ٹینکر میں تصادم ہوگیا،جس کے نتیجے میں سات مسافر موقع پر جاں بحق ہوگئے۔
پولیس اور ریسکیو کے مطابق سولہ زخمی مسافروں کو سول اسپتال خضدار پہنچادیا گیا،پولیس کے مطابق چند زخمی مسافر وں کی حالت نازک ہے۔