تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
11 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 10:9

بلوچستان میں سرکاری ڈاکٹروں کی ہڑتال بدستور جاری

اے آر وائی - بلوچستان کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی ہڑتال بدستوری جاری ہے جبکہ مقامی عدالت نے ڈاکٹروں کی نجی پریکٹس پر پابندی کو کالعدم کرتے ہوئے صوبائی حکام سے جواب طلب کرلیا۔



ڈاکٹرسعید خان کے اغواء کے خلاف ڈاکٹروں کی ہڑتال چھپن ویں روز بھی جاری رہی جس کے تحت سرکاری ہسپتالوں کے او پی ڈیز اور آپریشن تھیٹرز بند پڑے ہیں جبکہ کوئٹہ سے ماہر امراض اطفال ڈاکٹر عبدالعزیز کے اغواء کے بعد پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے احتجاج مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔



دوسری جانب کوئٹہ میں سینئر سول جج جعفر مینگل کی عدالت نے ڈاکٹروں کی نجی پریکٹس پر صوبائی حکومت کی جانب سے پابندی کو کالعدم کرتے ہوئے صوبائی محکمہ صحت اور دیگر حکام کو نوٹسز جاری کئے ہیں،اور اٹھائیس دسمبر کو جواب طلب کرلیا ہے ،صوبائی حکومت نے ہڑتال کے دوران شہر میں متعدد کلینکس سیل کئے تھے جس کے خلاف پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے داؤد کاسی ایڈووکیٹ کے توسط سے عدالت سے رجوع کیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.