11 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 14:19
جھنگ :سترہ سالہ جنید پر ریسکیو پولیس کا مبینہ تشدد
اے آر وائی - جھنگ کے علاقہ بستی رسول پورہ کے رہائشی سترہ سالہ جنید پر ریسکیو پولیس کا مبینہ تشدد، بے ہوش نوجوان کو سول ہسپتال داخل کردیا گیا۔
اہل علاقہ کے مطابق جنید مارکیٹ سے گھر واپس جارہاتھا کہ پولیس کے جوانوں نے روک کر رشوت مانگی جس کو دینے سے انکار پر پولیس نے سڑک پر لٹا کر تشدد کا نشانہ بنایا جس پر غلہ منڈی کے تمام آڑھتیوں نے پولیس اہلکاروں کو پکڑ کر بٹھالیا۔ اور مذاکرات کے بعد پولیس کے جوانوں کو چھوڑ دیا گیا۔
پولیس تشدد کا نشانہ بننے والے نوجوان کا مقدمہ تاحال درج نہیں ہوا اور پولیس اپنے پیٹی بند بھائیوں کو بچانے پر لگی ہوئی ہے۔