11 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 15:9
خیبر ایجنسی:اساتذہ نے متبادل روزگار کیلئے رٹ دائر کردی
اے آر وائی - خیبر ایجنسی سے تعلق رکھنے والے 1003 اساتذہ نے ایجنسی میں سکولوں کی دوبارہ تعمیر یا انہیں متبادل روزگار کیلئے پشاور ہائیکورٹ میں رٹ دائر کردی۔ رٹ میں قبائلی علاقے خیبر ایجنسی سے تعلق رکھنے والے اساتذہ کا موقف ہے کہ 2009 ءسے اب تک 164 سکول علاقے میں بند ہیں جبکہ 157 سکول مکمل طور پر تباہ ہو چکے ہیں ان سکولوں میں ایک لاکھ چالیس ہزار بچے پڑھ رہے تھے جن کی پڑھائی بھی متاثر ہو چکی ہیں جبکہ اساتذہ بھی متاثرین میں شامل ہیں ۔
رٹ میں صوبائی حکومت سمیت گورنر خیبر پختونخوا پولٹیکل انتظامیہ اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری کو فریق بنایا گیا ہے رٹ میں اساتذہ کا موقف ہے کہ یا تو ان سکولوں کو دوبارہ تعمیر کیا جائے یا متبادل سکول فراہم کئے جائیں تاکہ قبائلی علاقوں سے تعلق رکھنے والے بچے تعلیم حاصل کرسکیں ۔