تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
11 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 15:50

سانحہ بلدیہ: تین ماہ بعد بھی باپ اپنے بیٹے کی لاش کا منتظر

اے آر وائی - سانحہ بلدیہ ٹاون کو تین ماہ گزر گئے تاہم جھلسنے والےاٹھایئس افراد کی لاشیں تا حال شناخت نہ ہوسکی اور ورثاء غم کی تصویر بنے ہوئے ہیں۔انہی میں جواں سال بیٹے کی لاش کا منتظر کراچی کا رہائشی غبارے والا بابا بھی ہے ۔



بوڑھے ماں باپ کا سہارا۔۔جوان سال عبیداللہ بھی اسی بدقسمت فیکٹری کا ملازم تھا جو ملکی تاریخ کی سب سے بری آتشزدگی کا شکار ہوئی۔ تین ماہ گزر گئے مگر اس نوجوان کی شناخت ممکن نہ ہوسکی اور بیٹے کی لاش کا انتطار کرتےوالدین کےکرب میں ہر گزرتے دن کیساتھ اضافہ ہورہا ہے۔



عبیداللہ ایک ذہین نوجوان تھا جس نے میٹرک امتیازی نمبروں سے پاس کیا ۔ اس کی خواہش تھی کہ وہ دینی تعلیم حاصل کرتے ہوئے عالم دین بنے۔ اس گھر کی کفالت کرنے والا اب کوئی نہیں اسلئے عبیداللہ کا بوڑھا والد گلی گلی غبارے بیچتا ہے مگر دن بھر کی محنت کے بعد ہاتھ آنے والی رقم ان کی گزر اوقات کیلئے ناکافی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.