تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
11 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 17:29

لاہور: انصاف کیلئے خاتون کھمبے پر چڑھ گئی

اے آر وائی - لاہور کے علاقے مغل پورہ میں انصاف نہ ملنے پر خاتون کھمبے پر چڑھ گئی ۔۔ریسکیو اہلکاروں نے خاصی جدوجہد کے بعد اسے نیچے اتارا۔ یہ ہیں نازیہ بی بی۔۔ انصاف کیلئے در در کی ٹھوکریں کھائیں ۔۔کوئی امید نہ بچی تو زندگی کا خاتمہ کرنے کیلئے کھمبے پر چڑھ گئی۔



نازیہ کے مطابق آصف نامی شخص نے شوہر کو نوکری دینے کا جھانسہ دے کر ایک لاکھ روپے بٹورے۔ ریلوے کا ایک کوارٹر بھی انہیں رہنے کیلئے دیا۔ تین سال بعد شوہر کو نہ تو روز گار ملا۔ اور اب ریلوے کوارٹرسے بھی ان کا سامان باہر پھینک دیا گیا ۔ ساتھ ہی انہیں بدترین تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا ۔



دوسری طرف نازیہ کا اقدام خود کشی بھی قانون کی آنکھوں سے پٹی نہ ہٹا سکا ۔۔پولیس کہتی ہے پہلے تحقیقات ہو گی پھر آصف کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.