11 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 17:41
فیصل آباد میں میاں بیوی قتل کر دیئے گئے
اے آر وائی - فیصل آباد کے علاقہ جیلانی ٹاون میں دوسری شادی کرنے والے شخص کو دوسری بیوی سمیت فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا۔ عبدالجبار نے کچھ عرصہ قبل اپنی پہلی بیوی پروین کو طلاق دے کر شازیہ سے شادی کر لی تھی۔
آج شام دونوں میاں بیوی ہلال روڈ پر اپنی دوکان پر بیٹھے ہوئے تھے کہ لاہور سے آنےوالے پہلی بیوی کے بھائیوں نے فائرنگ کردی جس میاں بیوی موقع پرہی جاں بحق ہوگئے، تھانہ صدر پولیس نے لاشیں پوسٹمارٹم کے لیے الائیڈ ہسپتال منتقل کردی۔