تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
11 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 17:50

کوئٹہ : کالج پرنسپل حبیب اللہ مجاہد 5 ماہ بعد بازیاب

اے آر وائی - کوئٹہ کے سلفیہ ریزیڈنشل کالج کے مغوی ڈائریکٹر حبیب اللہ مجاہد پانچ ماہ بعد بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے۔ سلفیہ ریزیڈیشل کالج کے ڈائریکٹر اور جمعیت اہلحدیث کے صوبائی امیر علی محمد ابوتراب کے چھوٹے بھائی حبیب اللہ مجاہد دو جولائی کو ائیر پورٹ روڈ سے اغواء ہوئے تھے ان کی بازیابی کے لئے جمعیت اہلحدیث سراپا احتجاج رہی ۔



ڈاکٹر حبیب اللہ نے بازیابی کے بعد گھر پہنچ کر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اہلحدیث کے صوبائی امیر علی محمد ابو تراب کے مطابق کہ اُن کے بھائی کی بازیابی تاوان کی ادائیگی کے بغیر ممکن ہوئی ہے اغواء کاروں نے حبیب اللہ مجاہد کو تشدد کا بھی نشانہ بنایا انہوں نے مطالبہ کیا کہ صوبائی حکومت اغواء برائے تاوان کے واقعات میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانے میں اپنا کردار ادا کرے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.