تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
11 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 18:1

تاجروں کا کاروباری مراکز پر حملوں کے خلاف تبت سینٹر پراحتجاج

اے آر وائی - کراچی میں تاجروں نے کاروباری مراکز پر کریکر حملوں کے خلاف تبت سینٹر پراحتجاج کرتے ہوئے روڈ بلاک کردیا، ٹریفک کا نظام درہم برہم ہونے کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔



کراچی کے علاقے صدر اور تبت سینٹر پر گزشتہ روز ہونے والے کریکر حملوں کے خلاف تاجروں نے کاروباری مراکز بند کر کے تبت سینٹر پر احتجاج کیا۔ احتجاج کے دوران تاجروں نے روڈ بلاک کر دیا۔ تاجروں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ دکانوں پر حملہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی اور تاجروں کو تحفط دیا جائے۔



احتجاج کے دوران ایم اے جناح روڈ کو ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا، جس کی وجہ سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا، کئی ایبولینسز بھی ٹریفک میں پھنسی رہیں۔ اسکولوں اور کالجوں سے گھر جانے والے بچوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔



ٹریفک حکام کی طرف سے متبادل روٹس بتائے جانے کے باوجود لوگ گھنٹوں ٹریفک میں پھنسے رہے۔ کئی گھنٹوں سے جاری تاجروں کا احتجاج ختم ہونے کے بعد ایم اے جناح روڈ کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.