تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
11 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 18:21

پلازہ میں پھنسےنوجوان کوعدالتی بیلف نےباہرنکال لیا

اے آر وائی - لاہورکےٹاؤن شپ پلازہ میں پھنسےنوجوان کوعدالتی بیلف نےباہرنکال لیا۔ ٹیکس نہ دینےپرمحکمہ ایکسائزکی جانب سے سیل کئےگئے پلازہ میں نوجوان نوگھنٹے تک پھنسارہا۔اےآروائی نیوز پر خبرنشرہونےکے بعدنوجوان کی بازیابی کیلئے اقدامات کیےگئے۔



پولیس ایسے ہی کسی شخص کو جوس نہیں پلاتی نوجوان پھنسا اور بازیاب ہوا سرکاری اہلکاروں کی پُھرتیوں کی وجہ سے۔ لاہورایکسائز پولیس نے دکھائیں پُھرتیاں،ٹیکس ادا نہ کرنے پر کیا پلازہ سیل ،ساتھ ہی ایک نوجوان کو کردیا دکان میں بند،نوجوان نے مچایا لاکھ شور، مگرکسی نے ایک نہ سنی۔



اےآروائی نیوز پر خبر نشرہونے کےبعد آیاقانون حرکت میں ،عدالتی بیلف نےدلائی رہائی نوجوان کو۔ صبح ٹاؤن شپ پلازہ کی دکانیں کھلی ہی تھیں کہ محکمہ ایکسائز کا عملہ آن پہنچا۔اور ٹیکس ادا نہ کرنےپر پلازہ سیل کردیا۔ اس دوران ایک دکان میں نوجوان بھی بند ہوگیا۔



صبح دس بجے بند ہونے والے نوجوان کی ایکسکلوزوفوٹیج اےآروائی نیوز پر نشرہوئی تو قانون حرکت میں آیا۔ جس کےبعد عدالتی بیلف نے نوگھنٹے بعد نوجوان کو رہائی دلائی۔بعدمیں تو پولیس نے کی نوجوان کی خوب مدارتلیکن جو ذہنی تکلیف نوجوان کو پہنچی اس کا ازالہ ہو نہ سکا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.