تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
11 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 18:50

کراچی میں دہشت گردی کا بازار گرم،7 ہلاک 5زخمی

اے آر وائی - کراچی میں فائرنگ اور تشدد کی کارروائیوں میں سات افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے۔ ایک گھنٹے میں تین افراد دہشت گردی کی بھینٹ چڑھ گئے۔ کراچی میں شام کے وقت قتل و غارت گری کا بازار اچانک گرم ہو گیا، ایک گھنٹے کے دوران پُرتشدد واقعات میں تین افرادہلاک اور تین زخمی کردیئے گئے۔



نیو کراچی کے علاقے اللہ والی چورنگی کے قریب دہشت گردوں کی فائرنگ سے ندیم اور اسلم زندگی کی بازی ہار گئے،جمشید روڈ پرنامعلوم افراد کی فائرنگ سیاسی جماعت کا کارکن ندیم عباسی جاں بحق ہوگیا،آکاش نامی ناجوان کو گارڈن کے علاقے دھوبی گھاٹ میں قتل کردیا گیا،تھانہ کلری کی حدود احمد شاہ بخاری روڈ پرنامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے رکشہ ڈرائیورعلی عباس کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔



نیو کراچی لاسی گوٹھ میں گھر کے ٹینک سے لڑکی کی تشددزدہ لاش ملی ہے، جونا مارکیٹ اور نیو کراچی میں دوافراد کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا گیا،سہراب گوٹھ کے قریب ڈکیتی کے دوران ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا ،سائٹ ایریا اور گلستان جوہر میں بھی فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.