11 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 19:20
ماضی فراموش کرکےالیکشن کاانتظارکیاجائے،گورنربلوچستان
اے آر وائی - بلوچستان میں بڑھتی ہوئی کرپشن کےسوال پر گورنرنواب ذوالفقار علی مگسی کہتےہیں ماضی کی باتوں کو فراموش کرکے تین چار ماہ انتظارکیا جائے۔ آئندہ الیکشن ہونے والے ہیں۔ وی او مقامی فلاحی تنظیم کے زیراہتمام اسپیشل افراد کے عالمی دن کی مناسب سے گورنر ہاوس کوئٹہ میں رنگا رنگ تقریب کاانعقاد کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی گورنربلوچستان نواب ذوالفقار علی مگسی تھے۔
اس تقریب میں شریک اسپیشل افراد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر عام افراد انکے ساتھ اچھا رویہ رکھیں تو انکی کافی حوصلہ افزائی ہوسکتی ہے۔ تقریب کے موقع پر گورنر بلوچستان نواب ذوالفقار مگسی نے بھی میڈیا سے گفتگو کی میڈیا کی جانب سے بلوچستان میں بڑھتی ہوئی کرپشن پر سوال کیا گیا تو گورنر بلوچستان نے جواب میں ماضی کی باتوں کو بھولنے صبر کرنے اور چند ماہ انتظار کرنے کی ہدایت کی۔
اسپیشل افراد نے گورنر بلوچستان نواب ذوالفقار مگسی کی تقریب میں شرکت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ حکومت کی جانب سے معذور افراد کی مدد کیلئے اقدامات کئے جائینگے تاکہ وہ بھی اس معاشرے میں اپنا مقام حاصل کرسکیں۔