تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
12 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 4:19

کراچی:بھتہ خوروں کے دستی بموں سے حملے

اے آر وائی - کراچی کے علاقے منگھوپیر کی میاں والی کالونی میں چند گھنٹوں کے دوران دکان اور مکان پر تین ہینڈ کریکر پھینکے گئے۔



پولیس کے مطابق بدھ کی صبح میاں والی کالونی میں مسلح موٹر سائیکل سوار سابقہ یوسی ناظم حاجی اورنگزیب کے گھر پر دو ہینڈ کریکر پھینک کر فرار ہوگئے جس سے گھر میں موجود دو گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔پولیس افسران کا کہنا ہے کہ سابقہ یوسی ناظم سے چند عرصہ قبل پچاس لاکھ روپے بھتہ طلب کیا گیا تھا۔جائے وقوع سے پولیس کو بال بیئرنگ ملے ہیں ، پولیس کے مطابق دیسی ساخٹہ ہینڈ کریکر خوف و ہراس پھیلانے کیلئے پھینکے گئے جس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔



رات گئے میانوالی ہی کے علاقے میں دو موٹر سائیکلوں پر سوار چارافراد نے مقامی ٹرانسپورٹر رتاس کی دکان پر بارودی مواد پھینکا جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔ دھماکے سے دکان کو نقصان پہنچا جب کہ ساتھ ہی رہائشی عمارت کے بھی شیشے ٹوٹ گئے دھماکے بعد علاقہ فائرنگ کی آوازوں سے گونج اٹھا۔ دھماکا اس قدر زوردار تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی پولیس افسران کے مطابق مقامی ٹرانسپورٹر سے دو کروڑ روپے بھتہ طلب کیا گیا تھا جس کی مزید تفتیش کی جارہی ہے۔ واقعے کے بعد پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.