تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
12 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 4:41

شیخوپورہ، مبینہ پولیس مقابلہ،2ڈاکوہلاک، ڈی پی او

اے آر وائی - شیخوپورہ کے علاقے ہاؤسنگ کالونی میں پولیس نے مبینہ مقابلے کےدوران دو ڈاکوہلاک کردیئے۔



ڈی پی او شیخوپورہ رانا عبدالجبار کے مطابق ہلاک ہونےو الے دونوں ڈاکوؤں کو گزشتہ روز بینک ڈکیتی کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔ ساتھیوں کی نشاندہی کیلئے چھاپے کے دوران پولیس مقابلے میں دونوں ڈاکو ہلاک ہوگئے۔ فائرنگ کےتبادلے میں دو اہلکار بھی زخمی ہوئے۔



ہلاک ہونےو الے دونوں ڈاکوؤں عید محمد اور سعد کاتعلق وزیرستان سے تھا۔ دونوں ملزمان کراچی، لاہور، شیخوپورہ سمیت دیگر بڑے شہروں میں بنک ڈکیتی،قتل،اغوابرائے تاوان سمیت خطرناک جرائم میں پولیس کو مطلوب تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.