12 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 5:10
کراچی:بینک ڈکیتی میں ملوث تین افراد گرفتار
اے آر وائی - کراچی میں بینک لوٹنے والے پولیس اہلکار کو دو ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا جبکہ پولیس مقابلے میں ایس ایچ او کو زخمی کرکے فرار ہونے والے کار لفٹر اور اس کے ساتھیوں کی تصاویر بھی جاری کردی گئیں۔
گلستان جوہر کے علاقے میں ہونیوالے بینک ڈکیتی میں ملوث تین ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ پولیس کے مطابق گرفتارملزمان میں ایک پولیس اہلکار ہے اور ایک بینک کا سکیورٹی گارڈ جبکہ ان کے چار ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔ ملزمان نے بینک سے 37لاکھ روپے لوٹے تھے۔ ایس پی انویسٹی گیشن بینک لوٹنے کے الزام میں گرفتار پولیس اہلکار کے مطابق پولیس افسران کی زیادتیوں اور بلاجواز تنخواہوں کی کٹوتی نے اس کے مالی حالت خراب کی اور اس نے یہ واردات کی ۔
کورنگی کے علاقے میں پولیس مقابلے میں ایس ایچ او زخمی ہوگیا جبکہ زخمی حالت میں ایک کارلفٹر فرار ہوا۔ جس کے بعد پولیس نے پانچ کار لفٹر کی تصاویر جاری کردیں جو مقابلے میں فرار ہوئے۔ پولیس کے مطابق یہ پانچوں کارلفٹر پولیس کو مطلوب ہیں اور گاڑیاں چھینے کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں جبکہ ایس ایچ او کو چھاپے کے دوران فائرنگ کرکے زخمی کرنے کے بعد فرار ہوگئے۔